تازہ ترین

تجار یونین چترال بازار کی نو منتخب کابینہ کے ارکان کی ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے ملاقات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر20ستمبر کو تجار یونین چترال بازار کی نو منتخب کابینہ کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے ملاقات کی۔ وفد میں صدر تجار یونین بشیراحمد، سینئر نائب صدر اظہار اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالحق،انفارمیشن سیکرٹری عبد الرزاق اور نائب صدر اسرار ملک شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے مختلف سرکاری افسران کی طرف سے مختلف حیلوں اور بہانوں کے ذریعے تجار برادری کو تنگ کرنے اور قاعدہ قانون سے ماورا لوگوں کو چالان کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جس کی وجہ سے تجار برادری کو آٗے روزپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر حسن عابد نومنتخب کابینہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور وفد کے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی طور پر کسی بھی تاجر کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے عنقریب تجار برادری کے لیے کھلی کچہری کے اہتمام کا بھی اعلان کیا۔ جس میں تجار برادری اپنے مسائل سے ڈی سی چترال کو آگاہ کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔