تازہ ترین

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآ ف کامر س اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیبر پاس اکنامک کاریڈور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران ظہور سے پاک افغان باہمی تجارت کے حوالے سے اہم اجلاس

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآ ف کامر س اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے وفد نے خیبر پاس اکنامک کاریڈور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران ظہور سے پاک افغان باہمی تجارت کے مسائل ومشکلات پر اہم اجلاس منعقد کی۔۔وفد ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، سابق نائب صدر فضل الہی، پشاور چیمبرصدر محمد عدنان جلیل، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل صدر ملک سوہنی، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن چیئر مین مشتا ق احمد، مرکزی تنظیم تاجران کے سلمان الہی، سپورٹس اینڈہنٹنگ ایسوسی ایشن کے محمد عمر ودیگر پر مشتمل تھا۔ اجلاس میں پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے کے لئے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزئز کے ڈیولپمنٹ، معاشی وصنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔ اجلاس میں سرتاج احمد خان، فضل الہی، ملک سوہنی، محمدعدنان جلیل اور سلمان الہی ملک نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ گیا اور انھیں پاک افغان تجارت کے فروغ کے لئے خیبرپاس اکنامک کاریڈو کو ایک اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ کے پی اے سی کا مقصداوراس جیسے اہم ادارہ کا وجود خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے لئے نیک شگون ہے، کے پی اے سی پشاور تورخم ایکسپریس وے کاروباری حلقے کی بہت بڑی خواہش تھی ہم وزیر اعلی محمود خان و صوبائی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کے پی اے سی پراجیکٹ کے پلیٹ فارم اس دیرینہ مطالبہ پر کام کا آغاز کردیا جس میں خیبر پختونخواہ و مملکت پاکستان و ہمسایہ ملک افغانستان کی تجارت میں زبردست اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ وفد نے ریجنل ٹریڈ بڑھانے کے لئے طورخم بارڈرسٹیشن پر مزید سہولیات دینے اورتازہ سبزیوں و فروٹ کے لئے مخصوص الگ لائن دینے کی تجویز پیش کی۔ وفد نے بارڈرسٹیشن، ڈرائی پورٹ اور ایئرپورٹ میں کولڈ سٹوریج بنانے کی بھی تجویز پیش کی جبکہ طور خم بارڈرسٹیشن تک انفرسٹریکچر بہتر کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں جلد پاک افغان تجارت میں حائل مشکلات دور کے لئے ایک سیمینار منعقدکرنے پر اتفاق ہو اجبکہ ایس ایم ایز کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرض دینے کے لئے فریم ورک بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپاس اکنامک کاریڈو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران ظہور نے کہاکہ پاک افغان تجارت بڑھانے کے لئے حکومت اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات باہمی مشاورت سے حل کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔