تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والی میڈم گلشن بی بی نرسنگ ایگزمینشن بورڈ پشاور میں ڈپٹی کنٹرولر نرسنگ پشاور تعینات

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال سے تعلق رکھنے والی نرسنگ آفیسر خیبر ٹیچنگ ہسپتال نرسنگ کالج میڈم گلشن بی بی (بی پی ایس 17) کو نرسنگ ایگزمینشن بورڈ پشاور میں ڈپٹی کنٹرولر تعینات کردیا گیا میڈم گلشن نےایبٹ آباد نرسنگ کالج سے 1997 میں نرسنگ ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد 15 سال تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں خدمات سرانجام دیتے رہی ہیں اسی دوران اُنہوں نے رحمن میڈیکل انسٹیٹوٹ سے پوسٹ آراین بی ایس این کی ڈگری اور بعد میں پبلک ہیلتھ میں ماسٹر نمایاں پوزیشن کیساتھ مکمل کرچکی ہیں. آپ کو تین سال سعودی عرب کے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے کا بھی اعزازحاصل ہیں.
2016 میں پبلیک سروس کمیشن کے تھرو بی پی ایس 17 لیکر خیبر ٹیچنگ ہسپتال نرسنگ کالج پشاور میں تدریس کےشعبے سے منسلک تھی.
آپ کی قابلیت و صلاحیت کو دیکھتے ہوئے آپ کو نرسنگ ایگزمینشن بورڈ پشاور میں ڈپٹی کنٹرولر تعینات کر دیا گیا..
نرسنگ کمیونٹی نے اُنہیں  مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ آپ نرسز کی بہترین مستقبل کی خاطر دن رات کام کرینگی اور نرسز کے مسائل حل کرنے میں کنٹرولر نرسنگ ایگزمینشن بورڈ میڈم مہرانساء مصطفی کا دائیں بازو بنے گی..
نرسنگ کمیونٹی کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر سے توقع رکھتی ہیں کہ آپ دونوں ملکر پروفیشن کی بالادستی اور نرسز کی عزت پر کبھی آنچ آنے نہیں دینگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔