جذبہ خدمت تنظیم اپر چترال اُویر کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت صدر تنظیم ذار احمد خان منعقد

اپرچترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز جذبہ خدمت تنظیم اپر چترال اویر کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت صدر تنظیم ذار احمد خان بمقام باغ اویر میں منعقد ہوا۔جسمیں تنظیم کے تمام نمائندگان موجودتھے نے متفقہ طورپر ذیل قرارداد پاس کی۔
قرارداد میں قرار پایا کہ چھانی روڈ واقع لوٹ اویر کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص ہوکر ٹینڈر ہوکر ورک آڈر بھی دفتر ہذا سے جاری شدہہ ے مگر تاحال متعلقہ ٹھیکہ دار نے کام شروع نہیں کیا ہے جوکہ لاپراوہی اور عوامی مشکلات میں اضافہ کرناہے جوکہ سرکاری فنڈ کو بروقت استعمال نہ کرنے سے علاقہ کے ساتھ مذاق اور ناانصافی ہے۔
قرارداد میں قرار پایا کہ کہ سردی کا موسم شروع ہونے والا ہے سردی میں مذکورہ مقام پرتعمیراتی کام کرنا مشکل ہے اور کام نامکمل اور ناقص ہونے کا خدشہ ہے۔
قرارداد میں قرار پایا کہ جملہ نمائندہ گان اویر کی جانب سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ اہلکاروں سے باضابطہ مذکورہ روڈ کے بابت نشست کرکے کام کے آغاز کے متعلق واپس آکر اہلیان علاقہ اور ممبران تنظیم کو آگاہ کیاجائیگابعداز آگاہی آئیندہ کے لئے لائحہ عمل کا انتظام کیاجائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔