تازہ ترین

نوتعینات ایس ایچ او تھانہ چترال سٹی منیر الملک کا چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،ہیروین،آئیس اور پستول برآمد

چترال(چترال ایکسپریس) چترال سٹی کے نوتعینات ایس ایچ او منیراملک نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ایک کاروائی کے دوران اُنہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم اظہار اللہ ولد انعام اللہ ساکن مورڈہ چمرکھن کی خانہ تلاشی کرکے57گرام ہیروین،34گرام آئیس اور ایک ضرب پستول برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیکر مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او منیرالملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث مجرمان کے خلاف ایک نئے عزم کے ساتھ کریک ڈاون جاری رکھی گی۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ہمارا عزم چترال کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔