تازہ ترین

پشاور میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اے بی سی کیبل کی تنصیب پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اے بی سی کیبل کی تنصیب پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہو اجس میں اے بی سی کیبل کی تنصیب کے منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کے علاوہ صوبہ بھر میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے جنگلات اشتیاق ارمڑ ، اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم ، فضل الٰہی کے علاوہ سیکرٹری توانائی زبیر خان اور پیسکو کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو اے بی سی کیبل کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال 2021-22 میں پشاور سرکل کے 25 فیڈرز میں اے بی سی کیبل بچھائی جائے گی ۔ 11 فیڈرز کیلئے اے بی سی کیبل کی پروکیورمنٹ ہو چکی ہے اور کیبل کی تنصیب کیلئے بہت جلد ٹینڈر جاری کر دیا جائے گاجبکہ باقی ماندہ فیڈرز کیلئے بھی کیبل کی خریداری / پروکیورمنٹ جلد شروع کی جائے گی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اے بی سی کیبل کی تنصیب میں ضلع پشاور اور خیبر کو اول ترجیح دی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اے بی سی کیبل منصوبے پر پیشرفت کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے پرجتنا جلدی ممکن ہو ، عملی کام کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔