جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ محمد شفیق الملک کاعلاقہ اویر کے مسائل کے حوالے سے سینیٹر فلک ناز چترالی سے ملاقات

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ محمد شفیق الملک نے سینیٹر فلک ناز چترالی سے پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں شہزاد احمد،شہزادہ بہرام اور قاضی ضمیرالدین بھی موجود تھے۔شہزادہ شفیق الملک نے چھانی اویر روڈ میں کام کی تاخیرکے حوالے سے سینیٹر فلک ناز چترالی کو آگاہ کیا اُنہوں نے اویر میں زنانہ ہائی سکول کے قیام اور علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ایمبولینس کا بھی مطالبہ کیا۔جس پر سینیٹر صاحبہ نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگی اور ساتھ ہی فلک ناز چترالی نے کہا کہ مجھے چترال لوگوں سے بے پناہ محبت ہے اور ہرفورم پر چترال کے مسائل پر بات کرونگی۔شہزادہ محمد شفیق الملک نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو جذبہ خدمت تنظیم اویر کی طرف سے اویر کے دورے کی دعوت دی جس پر اُنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ اویر کا دورہ ضرور کرینگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔