تازہ ترین

ڈسٹرکٹ اپر چترال بونی میں سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کی ایک اہم میٹنگ۔۔۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس۔محمد اسلام)سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی CAFESS جو پورے پاکستان لیول کی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ اس سوسائٹی کے مقاصد کچھ اس طرح سے ہیں۔ 1۔ شہدا کی فیملیز کے اور اسپشل پرسنز یعنی مختلف جنگوں میں زخمی ہونے والے پیشنرز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا۔۔ 2۔ کمزور اکابیر اور بیمار پینشنرز کا خیال رکھنا۔ 3۔ مالی حالت میں کمزور پینشنرز کے قابل بچوں اور بچیوں کے ساتھ تعلیم میں مدد کرنا۔۔ 4۔ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی افات میں عوام کی خدمت کرنا اور دیگر فلاحی کاموں میں بھی عام پبلک تک اپنی خدمات پہنچانا وغیرہ وغیرہ۔ اس سوسائٹی میں پورے پاکستان سے CAFESS کے سات کور۔ فرنٹیئر کور KPK۔۔ فرنٹیئر کور بلوچستان۔۔ پاکستان رینجر سندھ۔۔ پاکستان رینجر پنجاب۔۔ پاکستان کوسٹ گارڈ۔۔ فرنٹیئر کنسٹپلری اور گلگت بلتستان سکاوٹس شامل ہیں۔۔اللہ کے فضل سے CAFESS پورے پاکستان سطح کی ایک بہت بڑی فلاحی اور رفاہی تنظم بن چکی ہے۔ڈسٹرکٹ اپرچترال اس تنظیم کا بانی ڈسٹرکٹ ہے۔ اس سلسلے میں منگل 28 ستمبر 2021 کو پورا ڈسٹرکٹ لیول کی ایک اہم میٹنگ (وائس چیرمین شاہ نظار لال) کے دولت خانے میں (ریٹائرڈ لفٹیننٹ حاجی محمد) کی صدرت میں منعقد ہوئی۔۔ مذکورہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کے تینوں تحصیلوں کے VCs سطح تک کے تمام عہدہداران کے علاوہ ہر علاقے سے CAFESS کے اہم شخصیات اور ڈسٹرکٹ لوئر چترال کے (چیرمین عبدالصمد) اور ان کی ٹیم بھی شریک تھی۔۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ہوا۔ ابتدائیہ کلمات اور دور سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا فریضہ وائس چیرمین شاہ نظار لال نے ادا کیا۔۔ میں محمد اسلام بحییثت ڈسٹرکٹ چیرمین اپرچترال CAFEES کے اغراض و مقاصد اور آج تک کئے گئے کاموں اور کامیابیوں کے بارے اور ساتھ ہی سنٹرل کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کی کوششوں اور کامیابیوں سے بھی شرکا کو آگاہ کیا اور CAFESS کو بہتر طریقے سے چلانے اور مستحق پینشنرز اور عام پبلک تک اپنی خدمات پہچانے کیلئے تجاویز بھی دیا۔۔ اسی طرح تمام تحصیل چرمین صاحبان(تحصیل تورکہو کے چیرمین ریٹائرڈ صوبیدار اسرار الدین) (تحصیل موڑکہو کے چیرمین ریٹائرڈ صوبیدار احسان علی شاہ) (تحصیل مستوج کے وائس چیرمین محمد یعقوب لال)اور دیگر پینشنرز CAFESS کو مزید کامیاب کرنے کیلئے اپنے تجاویز اور مفید مشوروں سے نوازے۔ آخر میں صدر محفل(حاجی محمد)نے اپنی صدرتی خطاب میں اتحاد و اتفاق اور نیک نیتی سے CAFESS کیلئے خدمت کرنے کی ہدایات کی۔ اسی طرح تقریباً چار گھنٹے کی طویل میٹنگ بہت خوشگوار ماحول میں اپنی اختتام کو پہنچی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی پاس ہوا۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔