ڈی سی اپر چترال کاگرین لشٹ حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے کے لواحقین سے لون جاکر ہمدردی اورتعزیت کا اظہار۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) دو روز قبل اپر چترال گرین لشٹ کے مقام پر جیمنی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں لون سے تعلق رکھنے والے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھی۔گاڑی میں سوار دو افراد سلیم خان اور فرحت کی موت پر علاقے میں ہر انکھ اشکبار ہے دونوں نوجواں شرافت اور اعلی اخلاق کے مالک تھے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اندوہناک حادثے پر مرحومین کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اورقیمتی جانوں کی ضیائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال خود کو عوام کی دُکھ درد میں شریک رکھتے ہیں جسے علاقے کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں…

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔