تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا چارسدہ روڈ پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری ستنام سنگھ کے قتل کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری ستنام سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے
پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تمام ضروری تر اقدامات یقینی بنائے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قتل کے اس واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔