خود کشی کے واقعات کے تدارک کیلئے آگہی دینےکے حوالے سے 5 اکتوبرکےبعد چترال کے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہونگے

چترال ( محکم الدین )چترال میں تشویشناک حد تک بڑھنے والے خود کشی کے واقعات کے تدارک کیلئے سائنسی بنیادوں پر وجوہات کے بارےمیں آگہی دینےاور اقدامات اٹھانے کے حوالے سے 5 اکتوبرکےبعد چترال کے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ یہ آگہی پروگرام چترال شہر کے تریچ میر ہوٹل ، گرم چشمہ ، نگر اور ڈگری کالج چترال میں منعقد کئے جائیں گے ۔ خودکشی کے تدارک کیلئے یہ پروگرامز چترال رورل سپورٹ پروگرام کی کوششوں سے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ جو اپنے قیام کے بعد اس قبیح فعل کے تدارک کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ حال ہی میں عالمی یوم انسداد خود کشی کے موقع پر چترال رورل سپورٹ پروگرام ( CRSP) کی کوششوں سے پشاور میں رہائش پذیر چترال سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے ہائی کورٹ پشاور میں پہلی بار پروگرام منعقد کیا تھا۔ اور چترال میں بڑھتے ہوئے خود کشی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر چترال رورل سپورٹ پروگرام امیر علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پوری چترالی قوم کو اس حساس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ شرافت اور پر امن ماحول کے نام سے مشہور چترال کا نوجوان طبقہ کیوں کر آئے روز انتہائی قدم اٹھانےپرمجبور ہو رہے ہیں ۔ جس سے چترال کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ اس کیلئے لائحہ عمل اوراقدامات نہ کئے گئے ۔ تو یہ قبیح فعل کسی بھی گھرمیں واقع ہو سکتا ہے ۔ اس لئے 5 اکتوبر کے بعد نفسیاتی معالج اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم چترال کا دورہ کر رہی ہے ۔ جس سے بہت فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔