تازہ ترین

تجار یونین چترال کے نومنتخب کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کے نومنتخب کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین کابینہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مختلف مسائل پر بحث ہوئی اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بازار اور تاجروں کے مسائل کے مستقل حل کے لئے ڈی سی چترال اور اے سی چترال کے ساتھ میٹنگ میں جو فیصلہ ہوا تھا اس کے مطابق تمام لائن ڈپارٹمنٹس اور ٹریڈ یونین کے مشترکہ اجلاس کے جلد از جلد انعقاد کے لئے ڈی سی چترال سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ہر ڈپارٹمنٹ اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کے تعین کے لیے پرائس ریویوکمیٹی کا اجلاس بلاکر نیا نرخنامہ جاری کرنے کے لئے ڈی سی سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔