تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان ملاکنڈ کے رہائشی خاتون اوراس کے والد کے قتل کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ کی رہائشی خاتون اور اس کے والد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو خاتون اور اس کے والد کے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے۔
خاتون اور اس کے والد کے قتل کو انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وہ کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔