چترال شہر میں ٹیلی نار پاکستان کے فرنچائز پرل کمیونیکیشن کی افتتاحی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس )چترال شہر میں ٹیلی نار پاکستان کے فرنچائز پرل کمیونیکیشن کی افتتاحی تقریب جمعہ کے روز بائی پاس روڈ اتالیق بازار میں منعقد ہوئی جس میں ٹیلی نار پاکستان نارتھ کے وائس پریذیڈنٹ خواجہ شارق مصطفی مہمان خصوصی تھے جس نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ کمپنی کے سینئر افسران آر ڈی ون نارتھ نوشین فاطمہ، آر ڈی ٹو نارٹھ تیمور اعجاز، ملاکنڈ زون زونل منیجر نورالامین، منیجر اپریشنز نارتھ مہرین اسلم اور محمد عدنان خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ دفتر پہنچنے پر فرنچائز کے سید ناصر شاہ، فضل مولیٰ اور کفایت اللہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو چترال کی روایتی تخائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ خواجہ شارق مصطفی نے کہاکہ ٹیلی نار کی سروس کو چترال میں بہتر سے بہتر بنانے اور صارفین کے شکایات کو مکمل طور پردور کرنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جارہا ہے جس کے بعدیہاں سوفیصد علاقوں میں فورجی سروس دستیاب مہیا ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی نار پاکستان چترا ل میں کھیلوں کو فروع دینے کے سلسلے میں بھی گزشتہ ماہ دروش میں فٹ بال لیگ کے انعقا د میں معاونت کی تھی اور اس کا سلسلہ وقت کے ساتھ وسیع تر کیاجائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ چترال میں نئی فرنچائز کے قیام سے ہزاروں صارفین کو بہتر ین سروس سروس مہیاہوگی۔ ا س سے قبل جمعرات کے روز انہوں نے اپر چترال کے بونی میں بھی فرنچائز کا افتتاح کیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔