وزیراعلی محمود خان کامعروف فنکارعمرشریف کے انتقال پرافسوس کا اظہار ،لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف فنکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی کا اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے ملک اعلی پائے کے فنکار سے محروم ہوگیا، وہ اسٹیج اداکاری اور طنزو مزاح کے بے تاج بادشاہ ، ایک عظیم فنکار اور صحیح معنوں میں لیجنڈ تھے اور ان کے انتقال سے اداکاری اور کامیڈی کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔