زنانہ ڈگری کالج دروش کے حوالےسے پشاور میں صدردروش ایکشن فورم رضیت باللہ کی اہم ملاقتیں۔

پشاور(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز دروش ایکشن فورم کے صدر صدر رضیت باللہ نے پشاور میں ھائیر ایجوکیشن اور وزارت خزانہ میں اھم ملاقتیں کیں جن میں اسپشل سیکٹری ذیولپمنٹ ھائیر ایجوکیشن محمد شیراز اور ڈپٹی سیکٹری ایڈمن فینانس ڈئیپارٹمنٹ بشارت احمد شامل تھے ملاقات میں اسپشل سیکٹری پرائمیری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالاکرام بھی موجود تھے ڈگری کالج کے پوسٹوں کے حوالے سے مطلوبہ ڈکومینٹ فوری طور پر وزرت فینانس ڈیپارٹمنٹ پہنچا دۓ گۓ جبکہ دپٹی سیکٹری ایڈمن فینانس ڈیبارٹمنٹ اور سابق اے اے سی دروش بشارت احمد نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے زمہ داری لیتے ہوئےکہا کہ دروش میرا گھر ہے میں فوری طور پر ان پوسٹوں کی منظوری پہلی فرصت میں کراوں گا جس پرصدر دروش ایکشن فورم رضت باللہ نے عوام دروش کی طرف سے ان کاشکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق ھوا کہ فوری طور فرسٹ ائیر کے کلاسں ہر صورت میں شروع کرائی جائیں جس کیلۓ مطلوبہ کلرکل اسٹاف چترال سے بلوا کر ایڈمیشن کا مرحلہ شروع کیا جاۓ جبکہ فیکس ریٹ پر ٹیچر ھائیر کۓ جائیں گے تاکہ وقث کا ضیاع نہ ھو۔۔ فورم نے تمام حضرات کا اس سلسلے میں تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔