تازہ ترین

اپر چترال کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی، گریڈ اسٹیشن کی منظوری کے لئےتحریک حقوقِ اپر چترال نے وفاقی وزیر کو قرارداددے دی ۔

اپرچترال (زاکر محمد زخمی)اپر چترال میں سردیوں میں بجلی کا مسلہ کئی سالوں سے درپیش ہے۔یہ مسلہ ہمیشہ عوام کو پریشانی اور انتظامیہ کے لیے درد سر بنا رہتا ہے گزاشتہ روز وفاقی وزیر توانائی محترم عمر ایوب نجی دورے پر اپر چترال تشریف فرما تھے موقعے کو عنیمت جان کر تحریک حقوق اپر چترال کی پیلٹ فارم سے ایک قرار داد ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی توسط سے تحریک کے سرگرم راہنما پرویز لال نے وفاقی وزیر کو پیش کی۔قرارداد میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اپر چترال کے لیے گریڈ اسٹیشن کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی۔موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے قرارداد کو حق بجانب قرار دیکر اس مسلے کو حل کرنے کی سفارش کی ۔جس پر پر وفاقی وزیر توانائی جناب عمر ایوب نےاولین فرصت میں دونوں مسلے حل کرنے کا وعدہ کیا ۔تحریک حقوقِ عوام اپر چترال ہر وقت بنیادی نوعیت کے مسلوں کو اجاگر کرکے آن کے حل کے لیے کوشان رہتاہے امید کی جاتی ہے وفاقی وزیر،بجلی کے دیرنہ مسلے کو حل کرکے اپر چترال کو مسلسل پریشانی سے نجات دلائے گی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔