تازہ ترین

چترال کے قابل فخرفرزندلیکچرراحمدولی نےشعبہ اردومیں یونیورسٹی اف پشاور سے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری مکمل کرلی۔

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے نواحی گاوں چیوڈک سے تعلق رکھنے والے قابل فخرفرزندلیکچرراحمدوالی نے شعبہ اردومیں یونیورسٹی اف پشاور سے اپنے مقالے کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری مکمل کرلی۔ احمدوالی  نے پی ایچ ڈی مقالہ پیش کیا ۔ کامیاب دفاع کے بعد نگران پروفیسرڈاکٹربادشاہ منیربخاری نے  ادبی تاریخ نگاری کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ لینے کے بعد اس مقالے کو سراہتے ہوئے تحقیقی منظر نامے میں اسے اہمیت اور افادیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اسے پاکستانیت کے   اور علمی عناصر کی خوشبو سے مشکبارقرار دیا،مقالے کے کامیاب دفاع پر انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لیکچرراحمد والی ولدعبدوالی مرحوم نے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول چترال سے  2004میں میٹرک ،گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے2006 و2009 ایف ایس سی اوربی اے کرنے کے بعدیونیورسٹی اف پشاورسے شعبہ اردومیں  2011میں گولڈمیڈلسٹ کے ساتھ ایم اے پاس کرلیا اورپی ایچ ڈی شعبہ اردوجامعہ پشاورسے 2021میں مکمل کرلی ۔انہوں نے اپنی کامیابی والدین کی دعااوراساتذہ کامحنت قراردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔