تازہ ترین

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

 چترال (چترال ایکسپریس)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عنایت امین ، ناظمہ صوبہ بلقیس مراد ،ناظمہ ضلع پشاور یاسمین بانو اور ناظمہ ضلع چترال طاہرہ عبد الرحیم نے بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے اہل بلوچستان کو آزمائش کا سامنا ہے اور آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوچکی ہے، حکومت زخمیوں کے فوری اور بہترین علاج معالجے کا بندوبست کرے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ہم وطنوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ آزمائش میں گھرے بلوچ بھائی بہنوں کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جس قدر ممکن ہوسکے، دامے درمے قدمے سخنے ان کی امداد میں حصہ لیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔