تازہ ترین

تجار یونین چترال کے وفد کی ٹی۔ایم۔او چترال سے ملاقات۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کے وفدنے بشیر احمد صدر تجار یونین کے قیادت میں ٹی ایم او مصباح الدین سے ملاقات کی۔وفد نے ٹی۔ایم۔او چترال کو چترال بازار کے مسائل سےآگاہ کیا۔چترال بازار کو صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک ماڈل بازار بنانے کےلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے ٹی۔ایم۔او چترال کو بتایا کہ چترال بازار اور خاص کر بائی پاس روڈ جترال اور چترال کے زیادہ تر ورکشاپ میں پانی کی شدید قلت ہے۔جس کی وجہ سے تجار برادری شدید پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہے۔ ٹی۔ایم۔او نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹی۔ایم اے چترال چترال بازار کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تجار یونین چترال سے۔ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائے گی۔اور عنقریب ہفتہ صفائی مناکر چترال بازار کو ہر قسم کی گندگی اور آلودگی سے پاک کیاجائے گا۔اس کے علاؤہ چترال بازار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔