تازہ ترین

لاوی دروش میں پانی کی عدم دستیابی حکومت اور ریاست دونوں کیلۓ باعث شرم ہے۔۔۔۔صدر ایکشن فورم دروش رضیت باللہ

چترال(چترال ایکسپریس)صدر ایکشن فورم دروش رضیت باللہ نے لاوی دروش میں دو مختلف مقامات پر بیداری مہم کے سلسلے عوامی۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوۓ لاوی دروش میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر حکومت اور ریاست دونوں کی لاپرواہی پر شدید تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ الیکشن کے بعد منتخب نمائیندے اور حکومتی جماعت کے اراکین لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگۓ ہیں اور تو اور سول بیروکریسی کا رویہ بھی پاعث شرم ہے 24 ارب روپوں کے مالیت سے بننے والے لاوی ہائیڈرو پاور پلانٹ کا بھی مقامی ابادی کو کوئی فائدہ نہی اس لۓ دروش ایکشن فورم سے لوگوں کو یکجا کرنے نکلے ہیں تاکہ مشترکہ مسائل پر یک زبان ہوکر اواز اٹھائیں گے ۔درین اثنا جنرل سیکرٹری دروش ایکشن فورم عمران الملک نے فورم۔کے مقاصد بیان کۓ اور لوگوں کو متحد ہونے کیلے زور دیا اور ساتھ ساتھ لاوی روڈ کے حالت زار پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔جبکہ مولانا امین احمد نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئےکہا کہ ہم سب اس فورم کا حصہ ہیں اور۔اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔