آل کیمسٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن چترال کی اہم میٹنگ،ضیا ء الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)ہفتہ19اکتوبر کو چترال پریس کلب میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت رحمت الہی صدر آل کیمیسٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن چترال منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا۔میٹنگ میں تمام ارکین اجلاس نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا،اجلاس سے الحاج عیدالحسین،فخر عالم، محمد یونس، اسرار،سرفراز،اور دیگر مقررین نے خطاب میں چترال میں کوالٹی مڈیسن رکھنے اور مڈیکل سٹورز،ڈسٹری بیوشن کی صفائی کی عملدرآمد پر زور دیا، اجلاس میں متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری کیمسٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے لیے ضیاء الرحمن کے نام پراتفاق ہوا۔جس پر نو منتخب جنرل سیکرٹری نے تما م کیمسٹ /ڈرگ ایسو سی ایشن کے تمام ارکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کے چترال کے پورے کیمسٹ اور دسٹری بیوشن کے ساتھ مل کر تمام مسائل کا حل ترجیہی بنیاد وں پر کیا جائے گا،آخر میں دعا ئیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔