تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال لوئر کے سالانہ انتخابات،ضیاء الدین استاد اگلے دوسال کے صدر منتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال لوئیر کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں اجتماع ارکان مورخہ 9 اکتوبر بروز ہفتہ، گورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صاحب زادہ صادق جان مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان نے شرکت کی۔
اجلاس میں اراکین نے اتفاق رائے سے ضیاء الدین استاد کو اگلے دو سال کے لئے تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال لوئیر کا صدر منتخب کیا۔اس کے ساتھ ضلعی کابینہ کا انتخاب بھی میں عمل میں آیا جس کی تفصیل یہ ہے۔
1۔ ضیاء الدین صدر ضلع۔2۔سلطان محمد نائب صدر3۔خالد ظفر جنرل سیکرٹری4۔ محمد عالمگیرجوائنٹ سیکرٹری5۔ شیر افضل شعبہ نشرو اشاعت6۔ حسام الدین مجلس عاملہ 7۔ صاحب نور۔ مجلس عاملہ اورحاجی اکبر خان مجلس عاملہ شامل ہیں
مرکزی صدر نے نئی کابینہ سے حلف لیا اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔