تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار روم چترال میں دیر اورسیز ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے لئے تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دیر اورسیز ایسوسی ایشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہفتے کے روز رحیم شاہ اخون خیل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بارروم میں منعقدہ تقریب میں 24اکتوبر کو تیمرگرہ میں منعقد ہونے والی ‘دیر باجوڑ چترال ڈیویلپمنٹ کانفرنس ‘میں شرکت کے لئے چترال کے تمام سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جہاں ان پانچ اضلاع پر مشتمل الگ ڈویژن کا قیام، سی پیک منصوبہ، این 45 اور انٹرنیٹ سروس جیسے بنیادی مسائل پر بحث وتمحیص کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر اور چترال میں انسانی حقوق کا علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ میں رحیم شاہ اخون خیل کی خدمات پر روشنی ڈالی اور چترالی عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، انجینئر فضل ربی جان (پی پی پی لویر چترال)، امیراللہ خان (پی پی پی اپر چترال)، مولانا رحمت اللہ اخونزادہ(چترال لویر)، مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی لویر چترال)، مولانا فتح الباری (اپر چترال)، الحاج عیدالحسین (پی پی پی)، سید احمد خان (پی ایم ایل این)، غلام مصطفی ایڈوکیٹ(ڈسٹرکٹ بار اپر چترال)، محمد وزیر (چیمبر آف کامرس)، اظہر اقبال (تجاریونین)، ظہیرا لدین(چترال پریس کلب)، صاحب نادر ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کانفرنس کو وقت کا اہم تریں ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ جن مسائل کی طرف نشاندہی کی گئی ہے، ان کا مستقبل کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ اپنے خطاب میں رحیم شاہ اخون خیل نے چترال کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو کانفرنس میں باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور اسے ترقی کی شاہراہ میں گامزن کرنے کی طرف پہلاقدم ہے جس میں ہمیں متحدو متفق ہوکر جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کو چترال کی روایتی تحفے چترالی ٹوپی (پھکوڑ) پیش کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔