تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ملک و قوم کے لئے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صحیح معنوں میں محسن پاکستان اور قوم کا سرمایہ تھے جس نے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ

ملک و قوم کے لئے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ہمیشہ آپ کی احسان مند رہے گی۔

درایں اثناء وزیر اعلی نے سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔