تازہ ترین

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ توسیع نے کریم آباد ویلی میں کسان فیلڈ ڈے منایا

چترال (چترال ایکسپریس) جس میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد اور زراعت آفیسر شہزاد ایوب کے علاؤہ ماڈل فارم سروسز سنٹر لویر چترال کے صدر فرید احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد کسان برادری سے تعلق قائم کرنا، محکمہ جات سے روابط اور ان سے فوائد حاصل کرنے کے طریقے، اور ماڈل فارم سروسز پلیٹ فارم اور اس کی اہمیت سے آگاہی دینا تھا۔کسانوں نے محکمہ زراعت کے افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس وادی میں زرعی میدان میں ترقی کا وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لانے میں محکمہ زراعت کی معاونت درکار ہوگی۔ اس موقع پرشرکاء میں معیاری اقسام کے بیج بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔