ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈا نڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی، قوم اور امت پر ان کے احسانات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخو امیں ان کے خدمات کو خراج تحسین اور ایصال ثواب کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں، چیمبرز ، ایسوسی ایشن کے صدور، بزنس کمیونٹی، تاجروصنعتکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی،ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان، مہمند چیمبر صدر سجاعلی خان، الفتح میڈیشن مارکیٹ صدر فضل واحد اور بزنس کمیونٹی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے تحفظ اور دشمنان پاکستان کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پاکستان کو ایک ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی قوت دراصل کسی کے خلاف نہیں بلکہ امن کے لئے کارآمد ہوئی کیونکہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہیں ہوتا تو دشمنان پاکستان ہر وقت پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہے ، پاکستان کی ایٹمی قوت امن کے کام آرہاہے اوراب دشمنان پاکستان حملہ کی جرات نہیں کرسکتاہے اس کا سہرا ڈاکٹر عبدالقدیرخان اور ایٹمی قوت میں ساتھ دینے والے حکمران کے سر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے وفات سے پورا پاکستان غم سے نڈھال ہے ،اجلاس میں عبدالقدیر خان کے وفات گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔ اس موقع پر پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کی ایصال ثواب کے لئے قرآنی اور دعامعفرت کی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نصاب میں محسن پاکستان کا مضمون شامل کیا جائے تاکہ آنے والے نیشن کو معلوم ہوسکے کہ پاکستان کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے کیا خدمات تھی اور یہ ملک کیسی ایٹمی قوت بنااور کس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میںڈاکٹر عبدالقدیرخان کا کلیدی کردارتھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔