گرم چشمہ وادی کو پورے ملک سے ملانے والا واحد پل ”چومبور سیر“ وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس) گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر موجود پل آلو وں سے بھری ٹرک کا وزن برداشت نہیں کرپایا اور آلو لوڈڈ ٹرک سمیت دریا میں گرگیا۔تفصیلات کے مطابق آلووں سے بھری ٹرک پل کراس کرتے ہوئے پل کی شہتیر ٹوٹنے کی وجہ سے پل سے نیچے گر پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین کا کہنا تھا کہ پل کی حالت بھی کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکارتھا اتنی زیادہ وزن برداشت کرنے کے قابل نہیں تھا۔ پل کی صلاحیت سے زیادہ وزن والا ٹرک جب پل پر آیا تو پل یہ وزن برداشت نہیں کرپایا اور گر گیا۔ علاقے کے عمائدین نے اس بات پر زور دیا کہ پل پر دو چوکیدار ہمیشہ باری باری ڈیوٹی دینے کے ذمہ دار ہیں مگر اتنے وزن سمیت پل پر ٹرک کو گزرنے کی اجازت کیسے دی گئی یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
یا د رہے کہ گرم چشمہ وادی میں ابھی آلو کا سیزن زوروں پر ہے اور الوکاشت کاروں کے کروڑوں کا آلو ابھی بھی کھیتوں میں پڑا ہوا ہے۔ یہ واحد پل تھا جس کے ذریعے گرم چشمہ میں آمدورفت ممکن تھا مگر پل کے ٹوٹنے کے بعد کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ پل کا فوری طور پر متبادل تیار کیا جائے اور لوگوں کو کروڑوں کے نقصان سے بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پل پر اتنی زیادہ وزن سمیت سفر کرنے کی اجازت دینے والے ملازمین اور اتنا زیادہ لوڈڈ ٹرک والے اور ٹھیکہ داروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے سے گریز کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔