پانچ خواتین ایم پی ایزکاڈاکٹرسمیراشمس کی قیادت میں لویرچترال میں قائم دارلامان کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) خیبرپختونخواصوبائی اسمبلی کے پانچ خواتین ایم پی ایز اسیہ خٹک، عائشہ نعیم، مدیحہ نثار، رابعہ بصری اور سومی فلک ناز نے اسمبلی میں ویمن کوکس کمیٹی کے چیرپیرسن ڈاکٹر سمیرا شمس کی قیادت میں لویر چترال میں گزشتہ سال سے قائم دارلامان کا دورہ کرکے یہاں ماحول، دی جانے والی سہولیات اور سیکورٹی کے صورت حال کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہا رکیا۔ ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر، ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نصرت جبین نے وفد کو دارالامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس سہولت کے قیام کے بعد سے مختلف گھریلو مسائل کے شکار خواتین اس کا رخ کرتے ہیں اور مختلف عدالتوں سے بھی ان خواتین کو یہاں بھیجے جاتے ہیں جنہیں گھروں میں وقتی طور پرمسائل کاسامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے دی جانے والی سہولیات کا ذکر کیااور کہاکہ حتی المقدر کوشش کرکے ان مصیبت زدہ خواتین کو آئیڈئیل ماحول دینے اور انہیں نارمل زندگی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لویر چترال کے ضلع میں قائم اس دارالامان میں اپر چترال، اپر دیر اور لویر دیر کے تین اضافی اضلاع سے بھی خواتین کو یہاں بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے ووکیشنل ٹیچر اور سائیکالوجسٹ کی کمی کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہاں قیام پذیر خواتین کو کوئی ہنر سیکھانے اور ان کی نفساتی کونسلنگ ناگزیر ہیں۔وفد کے ارکان نے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین سے مل کر ان کا حال احوال دریافت کی اور محکمہ سوشل ویلفیر کی طرف سے دار الامان کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر سوفیصد عمل درامد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے مسائل کو حل کرنے پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ وہ معاشرے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے معاشرتی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں مدد دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلی حکومت کہ اس میں ریکارڈ تعداد میں اور صوبے کے طول وعرض میں دارالامان کھولے گئے ہیں۔ اس موقع پر دارلاامان کا پراجیکٹ منیجر اسیہ اجمل بھی موجود تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔