ایف آئی پی سی سی آئی خیبرپختونخوا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا اور محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ طارق علی خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ کی ہدایت پر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان اور گڈرٹرانسپورٹ کنفیڈریشن کے چیئرمین لیاقت خان، صدر انجینئرمحمد جمیل، نائب صدر ہمایون خان جدون، ممبرشہاب جدون اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارنمنٹ کے ممتازخان اور صابر خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کوسرتاج احمد خان،لیاقت خان اورہمایون خان جدون نے محکمہ ٹرانسپورٹ گڈرٹرانسپورٹروں کو مختلف محکموں کے چکر سے چھٹکارا دلا کر ون ونڈ وکے تحت فٹنس، پاسنگ، روڈ پرمٹ، ا یکسائز، ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر کوائف پورا کرنے کے لئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں بنانے کاکام شروع کرکے صوبائی دارلحکومت پشاورکے چکرسے گڈزٹرانسپورٹروں کو نجات دلانے کی تجویز پیش کی اور گڈزٹرانسپورٹروں کو اڈوں سے کپیرا ٹیکس، ٹریفک پولیس کے بے جا جرمانوں اورتنگ کرنے کا سلسلہ بند کراے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ٹیکس دینے کے باوجود محکمے تنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔ اس موقع ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ طارق علی خان نے کہاکہ سات ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ بنارہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹروں کے مسائل متعلقہ ضلع میں حل ہوجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ کپیرا کے گڈزاڈہ جات کے ٹیکس کا معاملہ جلد اٹھایاجائے گا جبکہ ٹی ایم ایز اور دیگر محکموں کے سروسز ٹیکس کے حوالہ سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔