سیدمولائی دین شاہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبرکی تردید،خبرمن گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار

اپرچترال(چترال ایکسپریس)متحدہ عوامی تحریک مستوج کے صدرسیدمولائی دین شاہ نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبرکی تردیدکرتے ہوئے اسےمن گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قراردیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری شدہ ایک خباری بیان میں انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کے اپرچترال کے دورے کے دوران اپنے گاوں میں منعقدہ ایک جلسہ میں صرف وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیاتھاکہ انہوں نے چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں وزیرزادہ ، سینٹ میں فلک نازکو ممبرنامزد کرکے اور اپرچترال کوضلعے کادرجہ دیے کرہم پربڑااحسان کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ علاقے میں سیاسی وسماجی اثرورسوخ کے حامل ہیں اور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت سے پہلے اپنے رشتہ داروں،علاقے کے بزرگوں اوربرادری سے مشاوارت کے بعدفیصلہ کریں گے ۔ اپنے تردیدی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی نظریاتی و فکری ہم آہنگی کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے تاہم اس وقت ا پنے مہمانوں کوخوش آمدیدکرتے ہوئے صرف تعاون کااظہارکیاتھا جسے غلط معنی پہناکربعض لوگوں نے سوشل میڈیامیں غلط بیانی کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔