تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اپرچترال اور جی ایچ سکول بونی کے زیر اہتمام تاجدار مدینہ ریلی۔۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ جس میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمن و اساتذہ کرام، علماء کرام، کثیر تعداد میں طلباء اور عوام الناس نے شرکت کیں۔ ریلی کا اغازگورنمنٹ ہائی سکول بونی سے ہوکر بونی چوک پہنچ کر اختیتام پذیر ہوا۔ بونی چوک میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے خضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور ان کے سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سنت اوران کے عظیم اخلاق کو عالم اسلام کے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی ختم الرسل، مولائے کل، امام الانبیاء، احمد مجتبی صل اللہ علیہ وسلم کے سیرت اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنی چاہئے۔ پروگرام کا اختتام دعاٗٗیا کلمات کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔