تازہ ترین

ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے مختص کردہ فنڈز سے باسیروبروز پی سی سی روڈ کی تعمیر مکمل ،اہلیان علاقہ کا ایم این اے کا شکریہ

پشاور(چترال ایکسپریس)ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے مختص کردہ فنڈز سے باسیرو بروز پی سی سی روڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی جس کا جمعہ کو باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں امیرجماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ،سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ، سابق تحصیل ناظم یوسی بروز عبدالحق اور دیگر قائدین و معززین شریک ہوئے۔ منصوبہ پر 54 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اہلیان علاقہ کا ایک درینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے اس موقع پر ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔