نانبائی ایسوسی ایشن چترال کے وفدکا بشیر احمد صدر تجار یونین چترال سے ملاقات۔نیا نرخ نامہ جاری کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابط کرنے کی درخواست

چترال(چترال ایکسپریس)نانبائی ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اتوار کے روز تجار یونین چترال کی مرکزی دفترمیں بشیر احمد صدر تجار یونین چترال سے ملاقات کی۔ 20افراد پر مشتمل وفد نے صدرتجار یونین کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے ان کا کاروبار زبوں حالی کا شکار ہے۔آٹے کی قیمت 3200 فی چالیس کلو تک پہنچ گئی ہے۔اور لکڑی 700روپے فی چالیس کلو بھی ناپید ہے جبکہ روٹی کی قیمت آج بھی20روپے ہے۔ایسے حالات میں نانبائیوں کیلئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے درخواست کیا کہ تجار یونین چترال ہماری نمائندگی کرتے ہوئے نئے نرخ نامے کے اجرا کیلئے ضلعی انتظامیہ چترال سے رابطہ کریں۔مزید تاخیر کیصورت میں ہمیں مجبوراً اپنے کاروبار بند کرنا پڑینگے۔
بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے وفد کو یقین دلایا کہ مہنگائی کے تناسب سے نیا نرخنامہ جاری کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے جلد رابطہ کیا جائیگا۔تاکہ نانبائیوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔