ارندو سے تعلق رکھنے والے دوبچے مچھلی پکڑتے ہوئے دریا میں گرنے سے لاپتہ

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال ارندو سے تعلق رکھنے والےدوبچےاکرویے ارندو میں دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کی غوطہ خور ٹیم نےدریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کردی تاہم اخری اطلاعات آنے تک ان کاکوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق اسرار ولد شہاب الدین عمر 19 سال سکنہ ارندو گول اور شاکر اللہ ولد خان محمد عمر 9 سال سکنہ اکروئے ارندو الصبح مچھلیاں پکڑتے ہوئے پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں گر گئےجس کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی غوطہ غور ٹیم دریا میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔