تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بونی میں احتجاجی جلسہ۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)روز روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہاں عوام پریشان ہے وہاں سیاسی لوگ بھی عوام کی دکھ درد محسوس کرتے ہوئے اوآز بلند کرنے لگے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال نے احتجاج کی کال دی ان کی کال پر اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی لوئر چترال کی صدر انجینئر فضل ربی نے اپنے کابینہ سمیت شرکت کی۔ پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ، حمید جلال جنرل سکرٹری پی پی پی اپر،پرویز لال نائب صدر پی پی پی،رحمت سلام،کوثر علی شاہ،جنید احمد یوتھ نمائندہ،فضل ربی جان صدر لوئر، و دیگر مقررین نے شدید ترین مہنگائی پر حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اور تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کا بدترین حکومت قرار دیکر ہر محاذ میں اس کیخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں غریب کا جینا محال ہوگیا ہے۔اسے نجات پائے بغیر غریب کی زندگی اجیرن ہوئی ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خوش کن نعروں سے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو دھوکہ دیا اب سب کچھ عوام کو عیان ہوچکی ہے لہذا مزید اسے برداشت کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔ جلسہ میں احتجاج کو پھلاکر ہر جگہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیاگیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔