تازہ ترین

عید میلادالنبی کی مناسبت سے تعمیر سیرت کالج وریجون میں تقریب

وریجون (چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمدسے)عید میلادالنبی کی مناسبت سے تعمیر سیرت کالج وریجون موڑکھومیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ تعلیم مکرم شاہ نے کی۔ تقریب کا اغاز قاری سمیع اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا اور طالبات عمائیدیں علاقہ نے شرکت کی مقرریں اس دن کی مناسبت سے اپنی خطاب میں نبی کریم ؐکی سیرت، صورت،اخلاق اور کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور حضورؐ کی حالات زندگی کو مسلمانوں کے لیے بہتریں نمونہ اور مشعل راہ قرار دیا گیا۔ مقریریں میں مولانا شمس العارفین،مولانا عبدالغظیم،قاری ضیاالدیں،سابق انسپکٹر محمد سلام، سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب،امین الرخمن،فہد علی شاہ، حافظ علی شاہ و دیگر نے تقاریر پیش کیے۔کشمیلا نازاور رضوانہ جمشید نے حمد باری تعالی، عمیر اقبال،فریال اور ساتھی،جمشیدہ،عمارعلی، سنوبر اور ساتھی نے نعت رسول مقبول پیش کیے۔ نظامت کی فرائیض طالب علم عصمت ظفر اور مجتبی نے انجام دیں۔نوجوان سماجی کارکن عبدالرفیع کی طرف سے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کی گئی۔اخر میں یہ تقریب صدر محفل سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ کی صدارتی خطبہ اور مولانا شمس العارفین کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔