تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار،لواحقین سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ہنگو کے علاقے تھل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔