تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا وڑ ماموند میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ،پولیس اور ایف سی کے چار اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

پشور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ کے علاقہ وڑ ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اور ایف سی کے چار اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے سکیورٹی اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔