تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا متھرا میں ٹریفک پولیس اہلکار پرنامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ متھرا میں ٹریفک پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے بڈھ بیر میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں واقعے میں زخمی ہونے والی بچیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔