غذر گلگت بلتستان میں دو آغا خان ہائیر سیکنڈری سکولز کی سنگ بنیاد تقریب

گوپس یاسین، غذر، گلگت بلتستان(چترال ایکسپریس) آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان نے ضلع غذر کے تحصیل یاسین اور تحصیل گوپس میں جدید  تعلیمی سہولیات سے آراستہ پیراستہ دو آغاخان ہائیر سیکنڈری سکولوں کی عمارت کا  سنگ بنیاد رکھا ۔

گلگت بلتستان کے  وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان نے اپنے دست مبارک سے عمارت کی بنیاد رکھی ۔ گلگت بلتستان کے ڈپٹی اسپکر نذیر احمد تقریب کے خاص مہمان تھے جبکہ  صدر آغا خان کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے اعزازی ممہان کی حیثیت سے تقریب کو رونق بخشی۔

تقریب میں  آغاخان ایجوکیشن بورڈ کی چئیر پرسن محترمہ  زہرا لدھانی ،آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے چیف ایگزیکیٹو افیسر امیتاز مومن  ،جنرل منیجر گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئیر (ر) خوش  محمد خان کے علاوہ آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کے زمہ دار افراد ، علاقے کے معتبرات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی ادروں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اپنی طرز کے ان معیاری درسگاہوں کے لئے زمین کا بندوبست علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے ۔ تصیلات کے مطابق  یاسین میں بننے والی عمارت کے لئے 67 کنال جبکہ گوپس میں بننے والی عمارت  کےلئے 25 کنال کا انصرام علاقے کے باسیوں کی علم دوستی کا مظہر ہے ۔گوپس اور یاسین میں قائم ہونے والے مذکورہ  ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ایک تعلیمی میقات کے دوران   1200  سے زیادہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کی درس و تدریس سے گزارا جائے گا ۔ ان سکولوں میں آغا خان ایجوکیسش سروس کے زیر انتظام  مصروف عمل ہائی سکولوں سے فارغ التحصیل طلبہ کے علاوہ دوسرے تعلیمی اداروں سے ثانوی  تعیلم کی سند حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی قابلیت کی بنیاد پر داخلہ ملے گا ۔

مذکورہ عمارتوں کا نقشہ علاقے کی زمیں کو  قدرتی آفات کے تناظر میں خوب چھان بین کے بعدمحفوظ قرار دینے کے بعد عمل میں لایا گیا  ہے  یہ عمارتیں تعلیم کے جدید اور اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنائی جائیں گی جن کے اندر جدید طرز  تعلیم کی سلہویات سے مزئین کمرہ جماعت ، جدیدسائنسی الات سے لیس تجرہ گاہیں، کانفرس روم , کھیلوں کی سہولیات ، خصوصی توجہ کے حامل طلبہ کےلیے مخصوص نشستیں کے علاوہ  ان عمارتوں میں  شدید بھونچال کے جھٹکوں کو  برداشت کرنے کی صلاحیت علاوہ آگ لگنے کی  موجود ہے۔

AKHSS یاسین کے لیے 60 کنال اور AKHSS گوپس کے لیے 25 کنال زمین، مقامی کمیونٹیز نے عطیہ کی ہیں جبکہ کیمپسز کی تعمیر کے لیے زمین دو ڈونرز نے دی ہیں۔ عمارتوں میں سبز ڈیزائن کے عناصر شامل ہوں گے جو مقامی ماحول پر مرکوز ہیں ، اور لمبے عرصے تک پائیداری کے لیے تیار ہیں۔ یہ تکنیکی طور پر جدید اور تجرباتی جگہوں کے ذریعے سیکھنے کے لیے ایک متبادل نقطہ نظر پیش کرے گا۔ دونوں سکولوں کا کل احاطہ شدہ علاقہ 60،000 مربع فٹ سے زیادہ ہوگا جوکہ سمارٹ کلاس رومز، ای لائبریری ، ملٹی پرپز ہالز ، معاون جگہیں ، منسلک کوریڈورز جن میں انسیڈینٹل اور انٹرایکٹو سیکھنے پر مشتمل ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر معززین کی موجودگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، صدر حافظ شیرعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان اسکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اعلی درجے کے قومی اور بین الاقوامی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لیے کوالیفائی کریں گے اور اپنی کمیونٹی میں تبدیلی لانے میں اپنا کرادر ادا کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔