تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان کے متوقع دورہ اپر چترال کے بارے میں ڈی سی افس بونی میں آل پارٹیز اجلاس۔

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی سربراہی میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی متوقع دورہ اپر چترال اور استقبال کی تیاریوں کو ختمی شکل دینے کے لیے آل پارٹیز اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام پارٹیوں کے نمائیندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ اپر چترال 27 اکتوبر کو متوقع ہے ۔جو وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد یہ اس کاتیسرا دورہ اپر چترال ہوگا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موصوف کو علاقے کے ساتھ گہری دلچسپی ہے۔شراکا میٹنگ نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ وزیر اعلیٰ ہمارے معزز مہمان ہیں اور ہم اپنے معزز مہمان کا تمام تر وابستگیوں سےبالا تر ہوکر پر تپاک استقبال کرینگے جو کہ ہمارے روایتی تہذیب اور تمدن کا حصہ ہے وزیر اعلی کسی ایک پارٹی کی نہیں ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اس لیے فرص بنتا ہے کہ اپنے معزز مہمان کا استقبال شایان شان طریقے سے کرینگے۔شراکا کا کہنا تھا وزیرِ اعلیٰ دو بار پہلے علاقہ کا دورہ کرچکے ہیں جو ان کاچترال کی عوام سے محبت ہے۔ لیکن اس وقت عوام کو وزیر اعلیٰ تک پہنچنے اور ان کا استقبال کرنے کا موقعہ نہ دیا گیا۔جو کہ انتظامی کمزوری تھی وزیر اعلیٰ عوام سے ملنے آتا ہے اور اسے عوام سے دور رکھنا سمجھ سے بالاتر تھی۔ میٹنگ کے شراکانے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپر چترال کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ جس نےمختصر وقت میں عوام کا اعتماد ہر لحاظ بحال کردیا جو کہ خوش ائیند ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔