انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد

چترال ( نمایندہ ایکسپریس ) انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ممتاز ادیب و شاعر محمد عرفان عرفان سنئیر صحافی و شاعر محمد جہانگیر جگر ، محکم الدین ایونی ، سنئیر نائب صدر پریس کلب سیف الرحمن عزیز ، شاعر وادیب سید نذیر حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری چترال پریس کلب عبدالغفار خان، معروف شاعر و صحافی محمد رحیم بیگ خاکسار، نور افضل اور نذیر احمد شاہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ممتاز ماہر تعلیم ،محقق و دانشور ادیب و شاعر گل مراد خان حسرت کی مختصر علالت کے بعد رحلت پر انتہائی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اور اسے چترال خصوصا ادب و ثقافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا گیا۔ اجلاس ان کی طرف سے چترال کی تاریخ و ادب کیلئےکئے جانے والے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اور اس امر کا اظہارکیا گیا۔ کہ مرحوم کے تحقیقی و تخلیقی کام اور کھوار ادب کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی۔ اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا ۔ اور کہا گیا ۔کہ اس صدمے میں وہ بھی برابرکے شریک ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔