تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمودخان کالکی مروت میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورپولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعے میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ صوبے میں امن و امان کو بحال کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔