تازہ ترین

ملک بھرمیں کمر توڑمہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف چترال لوئر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کے تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ کے زرقیادت ملک بھر میں کمرتوڑ مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف چترال کے پرانہ پی آئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ اورجلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےتحصیل صدر عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے مہنگائی،اور بے روزگاری کی ابتر صورت حال پر حکومت پرشدید تنقید کیااور کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقوں سے دوچار ہیں  اور حکمران اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سےعوام کا خیال کرنے کی بجائے ملک میں پیٹرول گیس ،بجلی اور اشیائے خوردنوش میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برادشت ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔