تازہ ترین

چترال میں سوختنی لکڑی /شاہ بلوط اور عمارتی لکڑی کے پرمٹ کے بارے میں ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کی صدارت آل پارٹیز کا اجلاس۔

چترال(چترال ایکسپریس)آل پارٹی اجلاس ایم این اے چترال مولانا عبد الا کبر چترالی کی صدارت میں گورنر کاٹج چترال میں منعقد ہوا جس میں ایم پی اے چترال مو لانا ہدایت الر حمان,وجیہ الدین جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی،ایڈوکیٹ محمدکوثر پی ایم ایل این، عباد الرحمان نائب صدر اے این پی، قاضی نسیم سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی،امیر علی پی ٹی آئی، نائب صدر پی پی پی میردولہ جان ایڈوکیٹ،مولانا جمشید احمد،فضل ربی جان اور رحمت الہی نے شرکت کی۔
اجلاس میں چترال میں سوختی لکڑی /شاہ بلوط اور دیار عمارتی لکڑی کے پرمٹ کے بارے میں غور کیا گیا اور آخر میں متفقہ طور پر درج ذیل قرار داد منظور کیا گیا۔
1۔ سردیوں کی آمد کی وجہ سے چترال میں سوختی لکڑی ناپید ہوچکی ہے جسکی بنیادی وجہ محکمہ جنگلات کی طرف سے جنگلاتی علاقوں میں سالوں سے پڑے ملبے کو اٹھانے پر پابندی لگانا ہے اور ڈی ایف او فارسٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح ماضی میں ہوتا ارہا ہے اسی طرح مارکیٹ کو لکڑیوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے اور محکمہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ فی الفور جنگلاتی علاقوں میں پڑے ملبوں کو اٹھانے کا حکم دے تاکہ آمدہ سردیوں میں لوگوں کو تکلیف اٹھانا نہ پڑے۔۔
آل پارٹیز میں محکمہ فارسٹ کی اس موقف سے اتفاق نہیں کیا گیا کہ سوختی لکڑیوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑیوں کو شامل کر کے لایا جا رہا ہے اور کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر لکڑیوں کی ترسیل کو روکنا ادارے کا کام ہے تاہم اس بہانے عوام کو متاثر کرنا اور تکلیف پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔