چترال کی تاریخ میں ریکارڈ تر قیا تی کاموں میں تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ وزیر زادہ کا کر دار مسلمہ ہے۔رہنماؤں کی پریس کانفرنس

وزیر زادہ جان فشانی سے اپر اور لو ئیر چترال میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کی تاریخ میں جو ریکاڈ تر قیا تی کا م شروع کئے گئے ہیں اس میں تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی وزیر زادہ کا کر دار مسلمہ ہے۔ وزیر زادہ پر انگلیاں اُٹھا کر بعض سیا سی بو نے اپنا سیا سی قد بڑھا نے کی کو شش کر رہے ہیں جبکہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ وزیرزادہ کی خدمات اب تک کے تمام منتخب نمائندوں سے مجموعی طور پر بھاری ہیں۔
اتوار کے روز چترال پریس کلب میں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالطیف نے دیگر رہنماوں الطاف گوہر ایڈوکیٹ،شفیق الرحمن صدر یوتھ،نذیر احمدایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ملاکنڈڈویژن،سردار ایوبی صدر آئی ایس ایف،سجاد سینئر رہنما پی ٹی آئی،رضی الدین سابق تحصیل صدر،آیاز الدین سابق یوسی صدر کوہ،سمی الدین صدر لیبر ونگ چترال ودیگر کے معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ ظر فی کا تقا ضا تو یہ ہے کہ تما م سیا سی جما عتیں وزیر زادہ کا شکر یہ ادا کرتے جو انکی نا اہلی اور نا کا میوں پر پردہ ڈالنے کی بہترین کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مخصوص نشست پر صو بائی اسمبلی اور کا بینہ کا حصہ بننے والے اسی نو جوان کو صرف کا لا ش ویلی تک محدود کرنے کا مشورہ دینے والے سیاسی یتیموں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کا لاش ویلی روڈ جیسے عظیم منصوبے کے علا وہ وزیر زادہ نے تینوں کا لا ش ویلی میں اب تک صحت، تعلیم،روڈ، حفاضتی بندوں اور دوسرے منصو بوں میں اب تک 325.4ملین روپے کے منصو بے یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرا حل میں ہیں ان میں بریر کے 425لا کھ، ایون یو سی کے 99لا کھ، بمبوریت کے 899لا کھ اور رومبور وادی کے 1831لا کھ روہے کے مختلف منصو بے شامل ہیں۔اور 30کروڑ روپے کی لا گت سے وادی کی سڑ کوں کی توسیع کا منصو بہ اس کے علا وہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی اور تنگ نظری کا کوئی علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوسکاہو ورنہ وہ وزیرزادہ کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہ کرتے حالانکہ گزشتہ حکومتوں نے چترالی عوام کو جو لو لی پاپ دئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویز زادہ اگر اپنی محنت اور کوششوں سے کا لاش ویلی روڈ کی زمین کی خریداری کے لئے 2ارب روپے کی خطیر رقم صو بائی حکومت سے منظورنہ کراتے تو یہ روڈ آئند ہ دس سا لوں میں بھی شروع نہیں ہو سکتا تھا۔ اب جبکہ روڈکا ٹھیکہ بھی ایوارڈ ہو چکا ہے۔ اب انگلی کٹا کر شہید وں میں نا م لکھوا نے کا ڈرامہ نہیں چلے گا اور وزیرزادہ اگر کا لا ش ویلی تک محدود ہوتے تو نہ شندو ر وڈ کے 17ارب روپے منظور ہوتے نہ گرم چشمہ روڈ پی ایس ڈی پی کا حصہ ہوتا اور نہ ہی مداک لشت کی تر قی کے لئے 4.8ارب روپے منظور ہو تے۔
انہوں نے کہا کہ اب اندازہ ہو چکا ہے کہ وزیر زادہ جس جا ں فشانی سے اپر اور لو ئیر چترال میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ اسی بات کا پیش خیمہ ہے کہ آئندہ انتخا بات ہیں ان کا سیا سفر ختم ہو گا۔ اور ان کی ضما نتیں ضبط ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پیٹ میں وزیر زادہ کی خد مات کی وجہ سے مروڑ اُٹھ رہے ہیں وہ پر یس کانفرنس کی بجا ئے کسی اچھے حکیم سے رابطہ کریں تو ان کو افاقہ ہو گا پی ٹی آئی کے ورکرزاور وزیر زادہ عوامی خد مت کا اپنا سفر نہ صر ف جاری رکھیں گے بلکہ اس میں آنے والے وقت میں مزید تیزی آئیگی۔ وزیر اعلیٰ محمود خا ن کے دورے کے بعد سیا سی مخا لفین کے بخار میں اضا فہ قدرتی امر ہے۔اُنہوں نے مخالفین کو مناظرے کا چیلنچ دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی پی ٹی آئی کی حکومت سے زیادہ ترقیاتی کام چترال میں دکھائیں تو ہم سیاست سے مستعفی ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپر اورلوئر چترال کی قیادت اورٹائیگر وزیرزادہ کے ساتھ ہے اور اُن کی چترال کے لئے خدمات اورکارکردگی سے مطمین ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔