پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کا ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت حاکم علی ایڈوکیٹ بونی میں منعقد

آپر چترال(ذاکرمحمد زخمی)مورخہ 1 نومبر 2021 کوپاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کا ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت حاکم علی ایڈوکیٹ بمقام بونی منعقد ہوا ۔

میٹنگ کا مقصد صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن کے ممکنہ دور چترال اپر ، پارٹی کے تنظیم نو اور اس کی تیاری تھی ۔

میٹنگ میں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن امیر مقام صاحب نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کہا کہ یہ دورہ آفیشل نہیں ہے وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تعزیت کیلئے آرہے ہیں ۔

امیر مقام صاحب 3 تاریخ کو شہزادہ محی الدین کے چھوٹے بھائی شہزادہ نظام الدین اور عبدولولی خان ایڈووکیٹ کے ہاں ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ارہے ہیں ۔

امیر مقام صاحب نے کہا کہ وہ 16 نومبر کے بعد چترال اپر اور لوئیر کا تفصیلی دورہ کرینگے ۔

اور کارکنانِ سے کہا کہ وہ 15 نومبر سے پہلے چترال اپر اور لوئیر کیلئے مشاورت کرکے تنظیمی ڈھانچہ بنادے جو کہ باہمی مشاورت اور کارکنوں کی راے کے مطابق کبینٹ بنائی جائی گی۔ جس پر کارکنان نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ پرنس سلطان الملک کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے سینئر کارکنوں پر مشتمل وفد لوئیر چترال میں امیر مقام صاحب سے ملاقات کرینگے اور پارٹی تنظیم نو اور دوسرے ایشوز کے بارے میں بات چیت کرینگے۔

میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ 14 نومبر بروز اتوار کو اپر چترال میں پارٹی کے تنظیم نو کیلئے ایک اھم میٹنگ پی ٹی ڈی سی ہوٹل بونی میں بلائی جائیگی جس میں اپر چترال کیلئے کبینٹ تشکیل دی جائے گی ۔

لہزا اپر چترال کے تمام شیروں سے گزارش کی گئی ہے کہ میٹنگ میں شرکت کرکے پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔