ایون کےسیاسی قائدین ویلیز روڈ پر کام کا باقاعدہ آغاز ہونے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرے

چترال(چترال ایکسپریس)پی ٹی آئی یوتھ ضلع لوئر چترال کے صدر شفیق الرحمن نے کہا ہےکہ کالاش ویلیز روڈ پر کام کا آغاز ہونے نہیں جارہا بلکہ ہوچکاہے اور انتظارِ کی تکلیف دہ گھڑیاں ختم ہوگئے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے آیون اور کالاش ویلیز کے رہنماؤں کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہوشیار اور چوکنا رہنا بہت ہی مثبت اور قابل تعریف کام ہے لیکن زمینی حقائق کو سامنے رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے آیون سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنماؤں جندولہ خان اور وجیہہ الدین سے خصوصی طور درخواست کرتے ہوئے کہا کہویلیز روڈ پر کام کا باقاعدہ آغاز ہونے پر وہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرےجس طرح اب مخالفت میں کیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔