چترال،سالانہ انٹرسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپٹیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

چترال(چترال ایکسپریس)سالانہ انٹرسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپٹیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹئیل ماڈل ہائی سکول چترال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں میزبانی کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے ٹیچر امتیاز الدین نے ادا کیئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد اے ڈی ای او سپورٹس  احمد الدین نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر وجیہ الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد انٹرسکولز ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپیٹیشن کے سیکرٹری شاہد جلال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام شریک ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام طلباء اساتذہ و دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال لوئر  مظفر علی خان نے خطاب کیا انہوں نے بچوں کو کھیلوں کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کامیابی کے لیے کھیلوں کے کردار کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ کھیل انسان میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد تمام باوردی کھلاڑیوں نے نے پلئیرز مارچ کیا تقریب کے اختتام کے بعد گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کے مابین ایک نمائشی اور دلچسپ فٹ بال مقابلہ ہوا جس میں گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ نے پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کی ٹیم کو شکست دی اور یوں یہ رنگ رنگ افتتاحی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔